قصور
پیٹرولنگ پولیس کی سموگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز جس میں سموگ کے حوالے سے ڈرائیورز کو لیکچر اور پمفلٹس کی تقسیم کی گئی
تفصیلات کے مطابق حالیہ سموگ کی لہر کے پیش نظر ٹریفک حادثات سے بچنے اور سموگ کے زہریلے اثرات سے محفوظ رہنے کے حوالے سے پیٹرولنگ پولیس قصور نے ڈی ایس پی پٹرولنگ قصور کی زیر نگرانی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے جس میں ڈرائیوروں, کنڈکٹروں اور روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدبیروں سے آگاہی دی گئی اور اس حوالے سے خصوصی لیکچر بھی دیئے گئے اور پمفلٹس کی بھی تقسیم کی گئی ڈی ایس پی پٹرولنگ ذوالفقار علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران سکول کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں میں بھی اس مہم کے تحت سموگ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیئے جائیں گے کیونکہ اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد اپنی سواریوں پر تعلیمی اداروں کا روزانہ سفر کرتے ہیں اور سموگ کے دوران روڈ سیفٹی کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھنا اور ہر ممکن احتیاط قیمتی جانوں کے ضیاع کو روک سکتی ہے اور حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے

Shares: