پی ایف یو جے کا سینیئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف 17 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

سکھر پولیس نے صحافی جان محمد مہر کے قتل میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا سنیئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف17 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان,پی یو جے یونٹ ننکانہ صاحب کے صحافی جمعرات کو ننکانہ صاحب پریس کلب باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے

پنجاب یونین آف جرنلسٹس یونٹ ننکانہ صاحب کے صدر سمیع اللہ عثمانی ,جنرل سیکرٹری راٶ توقیرالسلام , ننکانہ صاحب پریس کلب کے صدر آصف اقبال شیخ اور جنرل سیکرٹری عرفان رشید بھٹی نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اعلامیے کے مطابق سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کے سابق صدر، کے ٹی این ٹی وی اور روزنامہ کاوش (سکھر) کے بیوروچیف جان محمد مہر کے بیہمانہ قتل کو اڑتالیس گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزرنے کے باوجود پولیس تاحال قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے

,جس پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری، خزانچی لالہ اسد پٹھان ,صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس زاہد رفیق بھٹی اور جنرل سیکرٹری خاور بیگ , جوائنٹ سیکرٹری حسنین اخلاق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جان محمد مہر کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جاۓ کم ہے، 17 اگست، بروز جمعرات ملک بھر کے پریس کلبز کے باہر احتجاج کیا جاۓ گا۔پی ایف یو جے نے وفاقی و صوبائی حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس حکام کو متنبہ کیا ہے کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے وگرنہ احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا

دوسری طرف سکھر پولیس نے صحافی جان محمد مہر کے قتل میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطبق گرفتار ملزمان میں بخش علی اور بابر مہر شامل ہیں۔ جن کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو صحافی جان محمد مہر کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کی ایف آئی آر 15 اگست کو سکھر کے تھانہ سی سیکشن میں درج کی گئی تھی۔

ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Leave a reply