قصور
آمد رمضان کیساتھ ہی پھلوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ،روزے داروں کی گورنمنٹ سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق قصور میں ماہ رمضان کی آمد کیساتھ ہی پھلوں کی قیمتوں میں بہت زیادہ خودساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث روزے داروں کو پھلوں کی فروخت میں مشکلات کا سامنا ہے
اسٹابری 400 سے 500 روپیہ فی کلو،سیب 350 سے 450 روپیہ فی کلو،کیلے 250 سے 400 روپیہ فی درجن،امرود 250 روپیہ فی کلو،خربوزہ 250 روپیہ فی کلو اور کینو مالٹا 400 روپیہ فی درجن تک خودساختہ قیمتوں پر فروخت کئے جا رہے ہیں
عام ریڑھی بانوں و چھوٹے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں منڈی سے ہی یہ اشیاء خودساختہ قیمت پر مہنگی ملتی ہیں اس لئے ہم تھوڑے سے نفع پر اسے بیچنے پر مجبور ہیں
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لے کر گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے