پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر جواب کیلئے مہلت

0
123
islamabad highcourt

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کیلیے دو ہفتوں کی مہلت دیدی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ہٹائے گئے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خالد سجاد کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی،وزارت بین الصوبائی رابطہ کے جوائنٹ سیکرٹری فیاض الحق پیش ہوئے،بریگیڈٸر ر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے اضافی دستاویز عدالت میں پیش کی گئیں

وکیل خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ حکومت سپورٹس فیڈریشنز کے معاملات میں مداخت نہیں کر سکتی، حکومت نے آئی او سی سے خود معاہدہ بھی کیا ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن ہوچکے ہیں، ایڈہاک تقرری صرف سہولت کاری کیلئےہوتی ہے، اولمپک کوالیفائرز میں قومی ہاکی ٹیم شرکت کررہی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نئی دستاویز پر جواب دینے کیلئے عدالت مہلت دے،پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی اپنا جواب جمع کروا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ایڈہاک صدر بننے والےطارق بگٹی کہاں ہے؟ معاون وکیل نے کہا کہ وہ آج نہیں آئے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دے دی، عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ،

 ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر مقرر کرنے پر نگران وزیراعظم کو نوٹس جاری

حیدر حسین کی جگہ رانا مجاہد ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری منتخب

پاکستان واپڈا ٹیم ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی چیمپین بن گئی

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میرطارق حسین بگٹی نے پانچ رکنی کمیٹی بنادی۔

پٹیشنر نے اپنی جگہ طارق منصور بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک بنیاد پر صدر بنانے کا نوٹی فکیشن چیلنج کیا تھا،کیس کی سماعت کے تحریری حکمنامہ میں لکھا گیا کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق وزیراعظم نے 21 دسمبر 2023 کو طارق بگٹی کو ہاکی فیڈریشن کا صدر مقرر کیا، وکیل کے مطابق پٹیشنر 18 اگست 2022 کو چار سال کی مدت کے لیے ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے،پٹیشنر کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی چار سالہ مدت مکمل ہونے پر آئندہ الیکشن 2026 میں ہوں گے، پٹیشنر کے وکیل نے کہا ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف کے پاس صدر کو ہٹا کر کسی اور کو عہدہ دینے کا اختیار نہیں،

Leave a reply