پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویمن ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے دو میچز کا انعقاد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویمن ونگ کے زیر اہتمام آج نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے دونمائشی ویمنزہاکی میچز کا انعقاد کیا گیا۔

پہلا میچ سپورٹس بورڈ پنجاب الیون بمقابلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویمن الیوان کے درمیان کھلا گیا۔ جوکہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پی ایچ ایف ویمن الیون کی جانب سے حینا پرویز جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب الیون کی جانب سے ہمرا لطیف نے گول کیے۔ اس میچ کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویمن کی جنرل مینیجر میڈم تنزیلہ عامر چیمہ اور ایسویس ایٹ سیکرٹری پنجاب ہاکی اسوسی ایشن رائے عثمان اکبر کھرل تھے۔

دوسرا میچ فاطمہ جناح الیون بمقابلہ رعنا لیاقت الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ میچ بھی ایک ایک گول سے برابر رہا۔ رعنا لیاقت الیون کی جانب سے صبا ریاض جبکہ فاطمہ جناح الیون کی جانب سے آرزو منصور نے ایک ایک گول کیا۔

جس میں مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب ہاکی اسوسی ایشن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کھوکھر اور ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی تھے۔

Shares: