دبئی:فون بینکنگ فراڈ میں ملوث پاکستانیوں سمیت494 افراد گرفتار
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی پولیس نے فون فراڈ کرنے والے 494 افراد کو گرفتار کرلیا
دبئی پولیس کے مطابق فون فراڈ کا شکار افراد کی 400 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں اور ملزمان بینک صارفین کو نشانہ بناتے تھے۔
494 ملزمان میں سے 406 کوفون فراڈ کیس میں گرفتار کیا گیا جن میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایاکہ دھوکابازوں نے بینک اکاؤنٹس تک رسائی کیلئے کالز اور ای میلز کے حربے استعمال کیے جبکہ ملزمان سے فراڈ میں استعمال ہونے والی رقم، فون اور لیپ ٹاپ ضبط کرلیے گئے ہیں۔
دبئی پولیس نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ فراڈ سے بچنے کیلئے کسی کو بھی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات نہ بتائی جائیں۔