میٹا کی زیرملکیت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے فون کی سٹوریج بچانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا-
باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسٹوریج بھرنے کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔
1835 سال قبل ہونے والے سپر نووا کی باقیات کی تصویرجاری
واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں ایک فیچر پیش کیا گیا ہے جسے ایکسپائرنگ گروپس کا نام دیا گیا ہے یہ بنیادی طور پر ڈس اپیئرنگ فیچر جیسا ہی ہے جو انفرادی چیٹس کے لیے 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
اس فیچر سے صارفین گروپس کے میسجز کے لیے ایکسپائری ڈیٹ کا تعین کر سکیں گے اس فیچر میں صارفین کو ایک دن، ایک ہفتہ یا کاسٹیوم ڈیٹ جیسے آپشنز فراہم کیے جائیں گے صارف کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ ایکسپائری ڈیٹ کو ڈیلیٹ کر دے۔
ابھی یہ فیچر تیاری کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور عام صارفین تک اسے پہنچنے میں کئی ہفتے یا کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک ایسے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت اب نامعلوم نمبرز سے آنے والی کالز سےچھٹکارا حاصل کرنا انتہائی آسان ہوگا۔
سلامتی کیلئے خطرہ ،چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی
اس حوالے سے ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس سے پتا چلتا ہے کہ اب صارفین Unknown نمبرز کو میوٹ کرسکیں گے، یعنی کوئی بھی ایسے نمبر سے اگر انہیں فون آیا جو فون میں سیو نہیں، وہ میوٹ پر رہے گا۔
کالز کا نوٹیفکیشن کال ہسٹری میں نظر آئے گا، البتہ آپ کے پاس کال نہیں آئے گی، اس کے لیے آپ کو سیٹنگز میں جاکر میوٹ Unknown نمبرز کرنا ہوگا واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ فیچر کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اگست 2022 میں صارفین کے لیے ایک بہترین پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اس فیچر کا مقصد صارفین کو ناپسندیدہ واٹس ایپ گروپس خاموشی سے چھوڑنے کی سہولت فراہم کرنا ہے مگر اس اعلان کے بعد کئی ماہ تک یہ فیچر صارفین کو دستیاب نہیں ہوسکا تھا مگر اب اسے استعمال کرنا ممکن ہے۔
یعنی اب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہےیہ فیچر واٹس ایپس کے بڑے گروپس میں زیادہ کارآمد ہوگا جن کے میسجز کی بھرمار سے لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔
اب اگر کوئی آپ کو کسی ایسے واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کر دیتا ہے جس سے آپ دور رہنا چاہتے ہیں تو اس فیچر سے آپ کسی کو آگاہ کیے بغیر اس گروپ کو چھوڑ سکیں گے ایسا کرنے پر آپ کے گروپ چھوڑنے کا علم ایڈمن کے سوا کسی اور کو نہیں ہوگا، البتہ دیگر اراکین گروپ کی تفصیلات کے پیج میں جاکر اس بارے میں جان سکتے ہیں۔
اس فیچر سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے گروپ کے تمام افراد کو ایک نوٹیفکیشن بھیج کر آگاہ کیا جاتا تھا کہ کسی فرد نے گروپ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے البتہ کسی واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن اس فیچر کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی دریافت شدہ کہکشائیں،جو سائنسدانوں کے مطابق ہونی ہی نہیں چاہیے …
اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ :
اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ میں اس گروپ کی چیٹ اوپن کریں جس کو وہ چھوڑنا چاہتے ہیں اس چیٹ ونڈو میں اوپر گروپ کے نام پر کلک کرکے گروپ انفو میں جائیں گروپ انفو میں نیچے اسکرول کرنے پر ایگزٹ گروپ کا آپشن نظر آئے گا اور اس پر کلک کریں۔
اس آپشن پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے لکھا آئے گا کہ صرف گروپ ایڈمنز کو ہی آپ کے گروپ چھوڑنے کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، پھر ایگزٹ گروپ پر کلک کردیں۔