طیارے کے اندر بغیر اجازت فوٹوگرافی پر پابندی

بھارتی شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی سی اے) نے ایک حکم جاری کرکے کہا ہے کہ طیارے کے اندر بغیر اجازت کسی نے بھی فوٹوگرافی کی تو اس روٹ پر دو ہفتے کےلئے متعلقہ ایئرلائن کی پرواز پر پابندی لگا دی جائے گی۔
ڈی جی سی اے کے آج جاری حکم میں کہاگیا ہے کہ طیارہ ایکٹ 1937 کے مطابق ،سرکاری ہوائی اڈوں پر یا طیارے کے اندر بغیر اجازت فوٹوگرافی پہلے سے ہی ممنوع ہے ،لیکن اس کے باوجود یہ دیکھا گیا ہے کہ فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں اس اصول کو نافذ کرانے میں ناکام رہی ہیں۔یہ تحفظ کے سب سے اہم اصولوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہے۔
بھارتی طیارہ کمپنی انڈیگو کی ایک فلائٹ میں
فلم اداکارہ کنگنا رنوت کی فوٹو لینے کےلئے میڈیا کے اہلکاروں کے ذریعہ سماجی دوری سے متعلق کوویڈ -19 اصولوں کی خلاف ورزی کا ویڈیو وائرس ہونے کے بعد ڈی جی سی اے نے یہ حکم جاری کیا ہے۔ ان دنوں مہاراشٹر حکومت کےساتھ تقریری جنگ کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ رہیں کنگنا گزشتہ نو ستمبر کو انڈیگو کی فلائٹ سے چنڈی گڑھ سے ممبئی آئی تھیں۔ ریگولیٹر نے انڈیگو سے بھی اس واقعہ کے سلسلے میں رپورٹ طلب کی 

Comments are closed.