ظاہر شاہ کو غیر آئینی اقدامات کرنےسے منع کر دیا گیا

0
28

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیگل ایڈوائزر بیرسٹر میاں علی اشفاق نے ظاہر شاہ کو غیرآئینی اور غیر قانونی اقدامات سےمنع رہنے کا پیغام دیتے ھوئے کہا ھے کہ بطور ایسوسی ایٹ سیکرٹری پی ایچ ایف آئین کے آرٹیکل 21 میں انکے اختیارات واضح ہیں انکو کسی بھی طرح اختیارات ایسے اختیارات کے استعمال کی اجازت نہیں ہے جو کہ انکو تفویض ہی نہیں کیئے گئے۔ بیرسٹر میاں علی اشفاق نے ویڈیو پیغام میں کہا ھے کہ ظاہر شاہ غیرآئینی اور غیر قانونی اقدامات سے گریز کریں بصورت دیگر انکے خلاف حسب ضابطہ قانون کارروائی عمل میں لائی جائیگی، واضح رہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ظاہر شاہ کو معطل کردیا۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے پی ایچ ایف آئین کے آرٹیکل 10.5 کے تحت ظاہر شاہ کو معطل کیا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے سے جاری کئے گئے معطلی نامہ کے مطابق سید ظاہر شاہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدوں سے فوری طور پر معطل کردیئے گئے ہیں۔ انکی معطلی کی وجوہات میں آئینی اختیارات کا ناجائز استعمال، پی ایچ ایف بائی لاز، احکامات کی خلاف ورزی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت پاکستان ہاکی کی بدنامی جیسے الزامات میں ملوث ہونا پایا گیا ہے۔ ظاہر شاہ کو کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن سمیت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدوں سے فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

Leave a reply