فزکس کا نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا
رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2023 کے لیے فزکس کا نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
باغی ٹی وی: اس سال فزکس کا نوبل انعام ایٹو سیکنڈ پلسز آف لائٹ پر تحقیق کرنے والے پیئری ایگوسٹنی (اوہائیو یونیورسٹی، امریکہ)، فیرینگ کروز (میکس پلینک انسٹیٹیوٹ، جرمنی) اور این ایلہوئیلر (لُند یونیورسٹی سوئیڈن) کے نام رہا۔
ایٹو سیکنڈ فزکس کا ایک ایسا شعبہ ہے جس میں سائنس دان وقت کے انتہائی چھوٹے پیمانے پر انتہائی چھوٹے ذرات کو دیکھتے ہیں ایٹو سیکنڈ ایک نینو سیکنڈ کا ایک ارب واں حصہ ہوتا ہے،سائنس دانوں نے ایسے تجربات وضع کیے جو انتہائی تیز لیزر ارتعاش پیدا کر سکتے ہیں اور دنیا کو انتہائی چھوٹے پیمانے پر پرکھنے میں مدد کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں جبکہ طبعیات سمیت دیگر سائنسی شعبوں میں بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم بھی دی جائے گی۔
میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی بات کی تو ہمیں چور ڈاکو کہا . پیپلزپارٹی …
https://x.com/NobelPrize/status/1709143709470572915?s=20
ٹیم میں شامل این ایلہوئیلر تاریخ کی پانچویں خاتون ہیں جن کو فزکس میں نوبل انعام سے نوازا گیا اس سے قبل 221 ایوارڈ یافتہ خواتین میں 1903 میں میری کیوری، 1963 میں ماریہ جیوپرٹ مایر، 2018 میں ڈونا اسٹرک لینڈ اور 2020 میں اینڈریا گھیز نے فزکس میں نوبل انعام حاصل کیا تھا۔