ٹورنٹو سے آنیوالی پی آئی اے پرواز کے 2 پائلٹ، ایئر ہوسٹس سمیت کتنے افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

0
39

ٹورنٹو سے آنیوالی پی آئی اے پرواز کے 2 پائلٹ، ایئر ہوسٹس سمیت کتنے افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو سے آنے والے پی آئی اے کے عملے کے مزید 2 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے

پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 2 پائلٹس اور ایک ایئرہوسٹس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، باقی 2 ملازمین میں آج کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پی آئی اے کا متاثرہ عملہ لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج ہے.

پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق ایئر ہوسٹس میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد متاثرہ ایئر ہوسٹس کو ایکسپو سینٹر لاہور قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔ 34 سالہ ایئر ہوسٹس میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی.پی آئی اے کی ایئرہوسٹس ٹورنٹو کی پرواز سے لاہور پہنچی تھی

قبل ازیں ٹورنٹو سے آنے والے پی آئی اے کے 2 پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق دو پائلٹ گذشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آئے تھے، پائلٹ سمیت پانچ افراد گزشتہ کئی روز سے ٹورنٹو میں پھنسے ہوئے تھے،دونوں پائلٹس کو نجی ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا،

قبل ازیں حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ائیرپورٹس پر مزید سخت اقدامات کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ممالک سے آنیوالے جہاز کے عملے اور تمام مسافروں کو 24 گھنٹے کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آئندہ بین الاقوامی ائیرلائن سے ائیر پورٹ اترنے والے تمام افراد کی پہلے کی طرح سکریننگ کی جائے گی، جس کے بعد جہاز کے عملے سمیت تمام مسافروں کو 24 گھنٹوں کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔ سب مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے جائیں گے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ شخص کو قرنطینہ بھیج دیا جائیگا لیکن جن لوگوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے ان کو گھر جانے دیا جائیگا اور انہیں احتیاط کرنے کی ہدایت کی جائیگی

Leave a reply