پی آئی اے عملے کے مزید اراکین میں کرونا وائرس کی تشخیص

0
38

پی آئی اے عملے کے مزید اراکین میں کرونا وائرس کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے مزید 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

نجی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ فضائی میزبانوں میں ایک کا تعلق پشاور اور 2 کا لاہور سے ہے، تینوں فضائی میزبان لاہور سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پر مانچسٹر گئے تھے۔ تینوں فضائی میزبانوں کو برطانوی شہر مانچسٹر سے واپسی پر اسلام آباد میں 2 روز سے مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ کر دیا گیا تھا، اس دوران ان کے کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن کا نتیجہ مثبت آ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اتوار کی شب تینوں فضائی میزبانوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کرونا کے شکار فضائی میزبانوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے بھی 3 فضائی میزبانوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ چار دن قبل پی آئی اے کی ایک ایئر ہوسٹس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، وہ دبئی سے آنے والی خصوصی پرواز میں ڈیوٹی پر تھیں، ان کا ٹیسٹ کراچی ایئر پورٹ پر کیا گیا تھا، بعد ازاں انھیں علاج کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔

اس سے بھی قبل ایک کپتان اور 2 فضائی میزبانوں میں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق کپتان اور دونوں فضائی میزبان اب صحت مند ہو چکے ہیں

حکومت پاکستان کی ہدایات پر بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں جاری ہیں۔

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر بیرونِ ممالک میں پھنسے ہو ئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان اور خاص طور پر وزیر ِ اعظم عمران خان صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں ،موجودہ تکلیف دہ صورتحال میں مشکلات کا شکار سمندر پار پاکستانیوں کی بھرپور امداد کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

پی آئی اے کا عملہ موذی وائرس کے خطرے کے باوجود اس مشکل صورتحال میں صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی کوششوں سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے خصوصی پروازیں چلانی ممکن ہو ئیں۔ پی آئی اے نے بیرونِ ممالک پھنسے ہو ئے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پاکستان نے4اپریل سے اپنی فلائٹس کا آغاز کیا ،محدود پیمانے پر اسلام آباد کو ائیر ٹریفک کے لئے کھولا گیا اور پی آئی اے پر مسافروں کی تعداد کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دی گئیں

بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں جاری

Leave a reply