پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج
پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا ایک اورکارنامہ سامنے آیا ہے، خاتون نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کروا دی، بلک ہیڈ سیٹوں کا معاملہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل تک جا پہنچا، اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی خواتین کو بلک ہیڈ سیٹوں سے اٹھایا دیا گیا۔
ایک سال گرائونڈ رہنے کے بعد پی آئی اے کا اے تھری ٹوئنٹی اڑان کے قابل
معمر خاتون اور اسکی بھتیجی نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کر دی۔ وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پرواز پی کے 701 کی اضافی گنجائش والی سیٹوں کیلئے 60 پاؤنڈ ادا کیے، کیپٹن انور زیدی اور عملے نے ہمیں ہراساں کیا اور طیارے سے آف لوڈ کرنے کی دھمکی دی، بلک ہیڈ سیٹوں پر سفارشی مسافروں کو بٹھا دیا گیا، بزرگ خاتون یاسمین عارف دوران سفر کمر کہ تکلیف سے دہائیاں دیتی رہی۔
اس حوالہ سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، شکایات درست ہوئی تو ایکشن لیا جائے گا، پی آئی اے کیلئے مسافر ان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
قبل ازیں پی آئی اے میں چوری کی وارداتیں بھی سامنے آئیں تھیں،رحیم یار خان کے شہری علاقے گلشن اقبال کے رہائشی عطاءاللہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ 29جون کو پی آئی اے کی فلائیٹ سے کراچی پہنچے جہاں سے کنٹیکٹ فلائٹ پی کے 582 کے پر سوار ہوئے تو عملہ نے ان سے درخواست کی کہ جہاز اے ٹی آر (چھوٹا طیارہ) ہے, لہذا اپنے ہینڈ بیگ جمع کروا دیں جو انہیں شیخ زید ایئرپورٹ رحیم یار خان اترتے ہی مل جائیں گے,
شیخ زید ایئر پورٹ پر فلائٹ اترنے کے ساتھ ہی انہیں سامان مہیا کردیا گیا, جیسے ہی ایئرپورٹ سے نکل کر بیگ چیک کیا تو اس میں سے ساڑھے تین ہزار ریال, ساڑھے تین تولے طلائی زیورات غائب تھے, عطاءاللہ نے میڈیا کو بتا یا کہ انہوں نے منیجر پی آئی اے کو تحریری درخواست دے دی ہے