کینیڈا میں پی آئی اے کا ایک اور میزبان سلپ

چند ماہ میں ٹورنٹو پروازوں پر تعینات 12 کے قریب فضائی میزبان سلپ ہوچکے ہیں۔

ٹورنٹو: پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ٹورنٹو پرواز پر تعینات ایک اور فضائی میزبان مبینہ طور پر ہوٹل سے غائب ہوگیا،جس کے بعد چند ماہ کےد وران ٹورنٹو پروازوں پر تعینات 12 فضائی میزبان سلپ ہوچکے ہیں-

باغی ٹی وی : پی آئی اے ترجمان نے فضائی میزبان کے غائب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 29 فروری کو پی آئی اے کی پرواز نمبر 782 پر تعینات فضائی میزبان واپسی کے لئے ڈیوٹی کے لئے نہیں پہنچا، جبران بلوچ نامی فلائٹ اسٹیورڈ اس ماہ میں سلپ ہونے والا دوسرا فضائی میزبان ہے، کچھ روز قبل ایک خاتون ائیر ہوسٹس بھی ہوٹل سے لاپتہ ہوچکی ہیں، عملے کی جانب سے جبران بلوچ کے کمرے کی تلاشی پر اس کے سلپ ہونے کا انکشاف ہوا جبران بلوچ کے مبینہ طور پر غائب ہونے اطلاع ٹورنٹو پولیس اور بارڈر سیکیورٹی فورس کو اطلاع کردی ہے۔

ٹورنٹو پرواز پر تعینات عملے کے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، چند ماہ میں ٹورنٹو پروازوں پر تعینات 12 کے قریب فضائی میزبان سلپ ہوچکے ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کبھی نہیں کیا، فافن کی شیعب شاہین کے دعوے …

لاہور میں میلہ چراغاں پر 2 مارچ کو چھٹی کا اعلان

Comments are closed.