پی آئی اے کا ایک اور کریو ممبر بیرون ملک جا کر لاپتہ

0
83
pia tyer

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کریو ممبر بیرون ملک جاکر لاپتا ہوگیا ہیں،پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب نور شیر نے مبینہ طور پر عملے کو رپورٹ نہیں کیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے کیونکہ ایئر ہوسٹس کے حلف نامے قومی ایئر لائن کے پاس موجود ہیں اور ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے کریو ممبران کی گمشدگی کے واقعات مسلسل رپورٹ ہو رہی ہے،
اس سے پہلے بھی ایسے واقعات ہوچکے ہیں کہ قومی ایئر لائنز کے عملے کے ارکان بیرون ملک جاکر وہی رہ گئے اور لاپتہ ہوگئے۔ متعلقہ افراد انتظامیہ کو بتائے بغیر پرواز کے ساتھ واپس نہیں آئے۔کہا جارہا ہے کہ نجکاری کے معاملے پر قومی ایئرلائن میں بے یقینی کی صورتحال ہے جس کے باعث فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔2022 میں 5 اور 2023 میں بیرون ملک پروازوں کے 7 کریو ممبر سلپ ہوئے۔ پی آئی اے کے سب سے زیادہ فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوئے

Leave a reply