کوالالمپور میں روکا گیا پی آئی اے کا جہاز اسلام آباد پہنچ گیا

pia plane

اسلام آباد: ملائیشیا کی عدالت نے کوالالمپور میں پی آئی اے کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دے دی جس کے بعد طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

باغی ٹی وی : ملائیشیا کی عدالت سے احکامات جاری ہوتے ہی کوالالمپور سے روانہ ہونے والا پی آئی اے کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ بوئنگ 777 طیارے نے اسلام آباد میں لینڈنگ کی،پرواز پی کے 6893 نے ہفتہ کی رات 11 بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی رجسٹریشن APBMH کا بوئنگ 777 طیارہ لیزنگ کمپنی سے ادائیگی کے تنازع پر عدالتی حکم پر کوالالمپور میں روک لیا گیا تھا۔

پی آئی اے کے طیارے کو واپسی کی اجازت مل گئی

پی ائی اے کے ملکیتی بوئنگ 777 طیارہ ملائیشیا کی مقامی عدالت کے حکم امتناع پر روکا گیا تھا ،عدالت نے طیارہ روکنے والے حکم کو معطل کر دیا پی آئی اے لیگل ٹیم نے3 دن میں عدالتی حکم کو معطل کروا کے طیارہ واگزار کروا لیا ،26 مئی کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے بغیر پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کئے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کئے تھے ،طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند منٹ قبل پی آئی اے اور ائیرپورٹ حکام کو وصول کروائے گئے-

علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر

ذرائع کے مطابق مقامی عدالت نےجمعے کو طیارہ روکنے کے حکم کو پی آئی اے کے حق میں ختم کردیا تھا تاہم بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھارتی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر پی آئی اے کے طیارہ روانگی میں تاخیر ہوئی۔

Comments are closed.