پی آئی اے؛ خاتون کو ہراساں کرنے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

پی آئی اے خاتون افسر کو ہراساں کرنے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

پی آئی اے خاتون افسر کی جانب سے ائر ہوسٹس کو دوران پرواز مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے بعد حکام نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے خاتون مینجرگرومنگ میمونہ فیروز نے دوران پروازفضائی میزبان کومبینہ طور پر ہراساں کیا جس کے خلاف متاثرہ خاتون نے خاتون افسر پر 4 سنگین الزامات پر مبنی ای میل متعلقہ شعبے کو ارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق خاتون افسر کے ائر ہوسٹس کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پرپیش آیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈی جی ایم سیکیورٹی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں خاتون اسسٹنٹ مینیجر،انچارج ایس ای سی جناح انٹرنیشنل شامل ہیں جبکہ کمیٹی نے مبینہ ہراساں کرنے میں ملوث میمونہ فیروز کو 27 مارچ کو طلب کر لیا۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے کی گئی ای میل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میمونہ فیروزنامی افسرنے افق شاہ نامی میزبان کو نامناسب الفاظ، تحقیرآمیز رویے کا نشانہ بنایا اور فضائی میزبان کی اے سی آرخراب کرنے،بطور سزا ٹریننگ سینٹربھجوانے کے الفاظ بھی ادا کیے۔ ای میل کے مطابق مسافروں اورساتھِی میزبانوں کے سامنے فضائی میزبان کے یونیفارم اور دیگرمعاملات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ خاتون افسرنے دوران پروازموجودی سگی ائرہوسٹس بہن کوگرومنگ کی مبینہ خلاف ورزیوں پرکچھ نہیں کہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ خاتون افسر کے خلاف ایک اور فضائی میزبان نے بھی اسی طرح کی شکایات پیش کی ہے جس کے بعد کمیٹی نے دوسری متاثرہ فضائی میزبان کے ساتھ مبینہ ہراسگی میں ملوث خاتون افسرکی بہن فضائی میزبان کو بھی طلب کرلیا. ملوث خاتون افسرکو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھِی 5 سال تک کسی اہم پوسٹ پر تعینات نہ کرنے کا کہہ رکھا ہے۔ اس ضمن میں ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم ہوچکی ہے جو 29 مارچ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

Comments are closed.