پی آئی اے کی فضائی میزبان اسمگلنگ میں ملوث نکلی

پی آئی اے کی فضائی میزبان اسمگلنگ میں ملوث نکلی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی فضائی میزبان اسمگلنگ میں ملوث نکلی ،اسلام آباد ایئرپورٹ پرفضائی میزبان زارا سلیم کے سامان سے 380گرام سونا برآمد کر لیا گیا، فضائی میزبان زاراسلیم پرواز پی کے 791 پر اسلام آباد سے برمنگھم جارہی تھی .زارا سلیم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

دو ماہ قبل بھی سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکار کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ، اے ایس ایف نے اسمگلرز کے سہولت کار اہلکار محمد وقاص بھٹی کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر موبائل فون سے بھرا بیگ برآمد کرلیا ۔

اسلام آباد پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد، چار گرفتار

اے ایس ایف کے مطابق ااہلکار 60 موبائل فون کی اسمگلنگ کرنے میں ملوث ہے، اہلکار موبائل فون سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے باہرلا رہا تھا، اہلکارنے موبائل سے بھرابیگ باتھ روم میں مسافرسے لیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے کچھ دن پہلے بھی قیمتی سامان برآمد ہوا تھا لیکن اس وقت یہ پتا نہ چل سکا کہ اس اسمگل شدہ سامان کا ذمہ دار کون ہے اور یہ سامان بورڈنگ تک کیسے پہنچا.لیکن وقاص بھٹی کی گرفتاری کے بعد اب الجھے ہوئے پہلو بھی آشکار ہونے کی امید ہے.

Comments are closed.