پی آئی اےکی نجکاری آج،اثاثہ جات کی تفصیل سامنے آ گئی
پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آگئیں
پی آئی اے کے کل 152ارب روپے کے اثاثہ جات ہیں، اثاثہ جات میں جہاز،، روٹس و دیگر اثاثے شامل ہیں ،پی آئی اےکی مجموعی رائلٹی 202 ارب روپے ہے،پی آئی اے نے مختلف مد میں 16 سے 17 ارب روپے وصول کرنا ہے،پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد 7ہزار 100 ہے،پی آئی اے کی بولی کیلئے بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے علاوہ کسی اور گروپ نے تاحال کاغذات جمع نہیں کرائے،نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کر کے 31 اکتوبر مقرر کر رکھی ہے،نجکاری سے حکومت کو خسارے اور قرض کی ادائیگی میں اربوں روپے سالانہ کی بچت ہو گی
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی آج ہوگی۔نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بولی کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں،پی آئی اے کی نجکاری کی حتمی منظوری آج نجکاری کمیشن بورڈ اجلاس سے لی جائے گی،کابینہ کی نجکاری کمیٹی سے بھی قومی ائیر لائن کی نجکاری کی منظوری لی جائے گی،وفاقی کابینہ سے پی آئی اے کی ریزو پرائس کی منظوری سرکولیشن سے حاصل کی جائے گی،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل آج دوپہر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا،پی آئی اے کی بولی کا عمل 1 بج کر 30 منٹ پر شروع کیا جائے گا، بولی کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے گی،پی آئی اے کی بولی کیلئے بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے علاوہ کسی اور گروپ نے کاغذات جمع نہیں کرائے،نجکاری سے حکومت کو ائیر لائن کے خسارے اور قرض کی ادائیگی میں 260 ارب روپے سالانہ کی بچت ہو گی،
پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا
پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان
پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان
پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم
پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف
پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ