سابق وزیر خزانہ اورعوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری حکومت کااچھا فیصلہ ہے،پی آئی اے کی 135ارب میں نجکاری بڑا قدم ہے۔
نجی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نےکہا کہ پی آئی اے کی نجکاری پر حکومت پر تنقید کرنا نہیں بنتی،پی آئی اے کی نجکاری حکومت کااچھا فیصلہ ہے،پی آئی اے کی 135ارب میں نجکاری بڑا قدم ہے،2013کی ن لیگ کی حکومت میں بھی پی آئی اے کی نجکاری کی بات ہوتی تھی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کرکے حکومت آج بہت بڑے امتحان میں کامیاب ہوگئی،آج یہ دعویٰ بھی ختم ہوگیا کہ موجودہ حکومت پر کوئی اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں،جب مقامی لوگ سرمایہ کاری کرتے ہیں تو پھر باہر سے بھی سرمایہ کاری آتی ہے۔
رونالڈو نے سعودی عرب میں 2 لگژری ولاز خرید لیے
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے دیگر اداروں میں بھی نجکاری کافروغ بڑھے گا،پی آئی اے کی نجکاری کے پیچھے وزیراعظم سمیت بہت سےلوگوں کی محنت ہے،عالمی اداروں کےمطابق پاکستان میں لوگوں کاسرمایہ کاری کیلئے اعتماد بڑھ رہا ہے۔
تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے, وزیراعظم








