قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ایک پرواز کو تکنیکی مسائل کے سبب روانگی سے قبل دو مرتبہ رن وے سے واپس لے لیا گیا۔ اسلام آباد جانے والی اس پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی، جس کی وجہ فلائٹ کنٹرول اسٹیٹس میسج میں خرابی تھی۔
ذرائع کے مطابق، طیارے میں موجود فلائٹ کنٹرول سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث پائلٹ نے حفاظتی تدابیر کے تحت پرواز کو رن وے سے واپس مڑنے کا فیصلہ کیا۔ پہلی کوشش میں خرابی کے سامنے آنے کے بعد، طیارے کو واپس ریمپ پر لے جایا گیا، جہاں انجینئرنگ ٹیم نے خرابی کو حل کرنے کی کوششیں کیں۔انجینئرنگ ٹیم مسلسل کوششوں میں مصروف ہے تاکہ خرابی کو دور کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے بعد پرواز کی روانگی کی نئی وقت کی توقع رات ڈیڑھ بجے کی ہے۔
اس تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، اور ایئر لائن نے مسافروں سے معذرت کی ہے۔ ایئر لائن حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا تاکہ پرواز کو مقررہ وقت پر روانہ کیا جا سکے۔