کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز لاہور اترنے پر مسافروں کا احتجاج

0
33
pia

کراچی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز کا رخ لاہور موڑ دیا گیا

کپتان نے طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پر اتار دیا لاہور لینڈنگ پر مسافروں نے احتجاج کیا اور جہاز سے اتر نے سے انکارکر دیا،مسافروں کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد جانا تھا اور قومی ایئر لائن ہمیں لاہور لے آئی، اب ہم اسلام آباد کیسے جائیں، ہمارا وقت بھی ضائع کیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سی اے اے سیف اللہ کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی معاملے سے باخبر ہے، اعلی ٰ حکام معاملے کو دیکھ رہے ہیں،ترجمان پی آئی اے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طیارے کا رخ موڑ دیا گیا،

نوٹ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے

Leave a reply