یورپ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ میں قومی ایئر لائن کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی ہٹوانے کے لیے متحرک ہوگئی۔
باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں شرو ع کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ڈی ایف ٹی نے سی اے اے کی مینول رپورٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی آڈٹ میں استثنیٰ کی درخواست پر رضا مندی ظاہر کردی ہے اور برطانوی ٹیم رسمی طور پر سی اے اے اور پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔سی اے اے کے ذرائع کے مطابق برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کیریئر (ڈی ایف ٹی ) کی ٹیم سی اے اے اور پی آئی اے کے سیکیورٹی آڈٹ کے لیے 15 سے 17 جنوری تک کراچی کا دورہ کرے گی۔سی اے اے ذرائع کے مطابق برطانوی ڈی ایف ٹی کی ٹیم پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کا آڈٹ پہلے ہی کرچکی ہے جس پر پی آئی اے اور سی اے اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار ذاتی طور پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بر وقت بحالی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں، سول ایوی ایشن کے حکام ڈی ایف ٹی کے وفد کو بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق برطانیہ اور یورپی یونین کے لیے براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز نئے سال میں سی اے اے کا پہلا تحفہ ہوگا، پاکستان ایوی ایشن میں حفاظت اور سلامتی کا واحد ریگولیٹر بن گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ
سعودی عرب جانے والے مسافرسے ہیروئن برآمد
پاکستان اور بنگلہ دیش کی افواج کے مابین تربیتی معاہدہ، بھارت کو تشویش