باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے حکومت پر پی آئی اے کے حوالہ سے کڑی تنقید کی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے خؤاجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن کوتباہ کر نےکے بعد، ساری دنیا میں بدنام کر کے اب PIA کےبچے کھچے اثاثے بھی کسی ATM یا مافیا کو بیچنے کی سازش شروع ھے۔
قومی ائیر لائن کوتباہ کر نےکےبعد، ساری دنیا میں بدنام کر کے اب PIA کےبچے کھچے اثاثے بھی کسی ATM یا مافیا کو بیچنے کی سازش شروع ھے۔ ھوٹل کا گاہک تیار ھو گا۔چینی، گندم اور پٹرول والی واردات، تباہی اور قلت کی آڑ میں ڈکیتی۔۔ pic.twitter.com/z1atIyqmVH
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 1, 2020
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ھوٹل کا گاہک تیار ھو گا۔چینی، گندم اور پٹرول والی واردات، تباہی اور قلت کی آڑ میں ڈکیتی۔۔
خواجہ آصف کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے ن لیگ کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ویڈیو شیئر کر دی جس میں وہ پی آئی اے خریدنے والے کو آفر دے رہے ہیں، صارف نے پیغام میں لکھا کہ پتہ نہیں پی آئی اے کا کوئی خریدار بھی ملے گا یا نہیں لیکن میں ایک آفر دینا چاہتا ہوں جو پی آئی اے خریدے گا اور ہم پاکستان اسٹیل مل فری دے دیں گے ۔
مفتاح اسماعیل مشیر خزانہ
مسلم لیگ نواز۔
پتہ نہیں پی آئی اے کا کوئی خریدار بھی ملے گا یا نہیں لیکن میں ایک آفر دینا چاہتا ہوں جو پی آئی اے خریدے گا اور ہم پاکستان اسٹیل مل فری دے دیں گے ۔
مفتاح اسماعیل مشیر خزانہ
مسلم لیگ نواز۔— Anees ☪ Official (@Aneesparekh1) July 1, 2020
قبل ازیں پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کی مخالفت کر دی،پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ساتھ روزویلٹ ہوٹل بھی حکومت کے نشانے پر ہے، حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پورے ملک کی نجکاری کرنے کو تیار ہے،انقلابی سرکار ادارے ٹھیک کرنے کا دعوہ کرتی تھی اب ادارے بیچ رہی ہے،
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت نے ہر وعدے اور دعوے سے یو ٹرن لیا ہے، روزویلٹ ہوٹل پاکستان کی ملکیت ہے کسی فرد یا جماعت کی نہیں، ملک کے اداروں کی نجکاری منظور نہیں،ان کے پاس نئے ادارے بنانا کا کوئی منصوبہ نہیں، پی آئی اے اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دنیا میں بین ہو رہا ہے، حکومت ادروں اور ملک کی بدنامی کا سبب بن چکی ہے
روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کا اثاثہ ہے، سابق صدر پرویز مشرف ، سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی اس کو بیچنے کی کوشش کی تھی،








