مزید دیکھیں

مقبول

ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہماری چیف منسٹر ایک خاتون ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا...

کراچی: سحری کے وقت گیس غائب، سوئی سدرن کے دعوے دھوکہ، عوام پریشان

کراچی،باغی ٹی وی (نمائندہ خصوصی ڈاکٹربشیربلوچ) سحری کے وقت...

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں...

سحرو افطار میں عمران ،بشریٰ کو کچھ نہیں دیا جا رہا، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف...

متحدہ عرب امارات میں دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت

متحدہ عرب امارات میں دو مزید بھارتی شہریوں کی...

پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

پی آئی اے کی نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟ بلیو ورلڈ سٹی نے کم بولی کیوں لگائی؟چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے نجی ٹی وی 365 نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے سوالات کے جوابات دئے ہیں

مبشر لقمان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سعد نذیر کاکہنا تھا کہ ہم مختلف ایئر لائنزکے ساتھ رابطے میں تھے، ہم شیئرنگ کر سکتے ہیں، ایئر کرافٹ پروڈیوسر کے ساتھ بھی ہماری بات ہو رہی تھی،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ نے کہا سب سے بڑا مسئلہ سات ہزار ملازمین کا ہے،سعد نذیر کا کہنا تھاکہ اس وقت پی آئی اے کا مسئلہ ریونیو نقصان کا تھا اضافی انکم شروع کر دیتے تو سرمایہ آ جاتا، اپنے ایئر کرافٹ یا لیزز پر، سرمایہ آنے سے وہ کھڑے ہو سکتے تھے,مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ کو سسٹم کو امپروو کرنا ہے، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ اگر ایئرلائن مجھے ملتی تو ہم آپ کوکنسلٹنٹ کے طور پر رکھتے، ہم جوائنٹ ویچر کے طور پر جو ہمیں ایئر کرافٹ آفر ہوتے ہم لیتے،آپریشنل فارمولے پر ہم سو جہاز کر سکتے ہیں، آہستہ آہستہ وہ شامل ہوجاتے، یہ کوئی مشکل کام نہیں،

اسلام آباد ایئر پورٹ بھی ہمیں نہیں لینے دیا گیا،ہم عدالت جا رہے، سعد نذیر
مبشر لقمان کا کہناتھا کہ آپ ریئل اسٹیٹ ٹائیکون ہیں،بلیو ایریا کی ایک بلڈنگ کی اتنی ویلیو نہیں جتنی آپ نے پی آئی اے کی لگائی، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ یہ ایک سیریس بڈ تھی،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر میں یہ کہوں کہ آپ کی ایوی ایشن میں کوئی تجربہ نہیں، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں پی آئی اے میں کام کرنے والے افراد ہیں اور موجود ہیں، نجکاری کمیشن کی شرط تھی کہ تین سال یا اٹھارہ ماہ کسی کو نہیں چھیڑنا، ہم نے انکو بھی سیلری دینی تھی،اسٹرکچر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے تو کہا حکومت یہ بھی ٹھیک کرے، حج اور عمرہ کے روٹس بہت چلتے ہیں، ہم اسلام آباد ایئر پورٹ لے رہے تھے، اس پر بھی ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، کہا گیا کہ پیپرا رولز کہتے ہیں کہ باقی بڈرز کو چانس دینا چاہئے لیکن وہاں ایک ہی بڈر آیا جو بڑا ہے اور آج کل ملک سے باہر گیا ہوا ہے، ہم اسکو چیلنج کر رہے ہیں، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ صدر پاکستان پر الزام لگا رہے ہین، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ صدرپاکستان پر نہیں لگا رہا الزام، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کل اگر نجکاری ہوتی تو وہ بھی پیپرا رولز بائی پاس ہو رہے تھے، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے، اب کابینہ کمیٹی میں فیصلہ ہو گا، ہمیں ہماری قیمت کے ساتھ شاید قبول نہ کیا جائے، آدھے گھنٹے میں کنسلٹنٹ بیٹھے، وہاں بات چیت ہوئی ہم نے یقین دہانی کروائی کہ ہم حکومت کی پالیسی کے مطابق کسی کو فارغ نہیں کریں گے،ایم کیو ایم کا سوال تھا کہ ہیڈ آفس کو کراچی ہی رکھیں گے یا اسلام آباد ، ہمارے ورکرز بہت سارے ہمارے ریفرنس سے ہائر ہوئے انکا خیال کرنا ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جیسی پارٹی پی آئی اے کے لئے نقصان کا باعث بن رہی ہے، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ورکرز کے لئے بات کی تھی، بہت سارے ملازمین ہیں جنہوں نے جان دی ،انکے بچوں فیملی کا کیا بنا، اگر دیکھا جائے تو لوگوں کو بھی نکالا جا سکتا ہے، لیکن یہ ہائرنگ کے وقت کیا جا سکتا ہے،ہمیں کہا گیا کہ بڈ تب قبول ہو گی جب ہماری قیمت مانیں گے، حکومت نے اپنی کیلکولیشن کی ہوئی تھی ،حیرانگی کی بات تھی کہ 85 ارب دس دن میں شو کروانا ہے، یہ نہیں ہو سکتا ، 85 ارب کس کے پاس ہے، بلیو ورلڈ ایک فرم ہے، پارٹنر شپ فرم ہے، دو پارٹنر ہیں اس میں،

سعد نذیر کا کہنا تھا کہ اب کابینہ فیصلہ کرے گی، ہم دعا ہی کر سکتے ہیں کہ خیر کا فیصلہ ہو، اگر مسترد کر دیں تو کوئی بات نہیں، ہمارے پاس کوئی ایسا پوائنٹ نہیں کہ ہم عدالت میں جائیں، ہاں ہم پبلک مہم ضرور کر سکتے ہیں ،

سربراہ نجکاری کمیشن علیم خان پی آئی اے لینا چاہتے ہیں؟ سعد نذیر نے کیا دیا جواب
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سعد نذیر اور دوسری طرف علیم خان یا نجکاری کمیشن کا کوئی بندہ ہونا چاہیئے تھا تا کہ میں بتاتا کہ کیسے انہوں نے پاکستان کے ساتھ ظلم کر دیا،میں آن ایئر کہہ رہا ہوں کہ ایوی ایشن کا بزنس پلین سکیچی ہے، اس میں کافی کمزوریاں ہیں، آپ کو اللہ نے موقع دیا ہے کہ بزنس پلان پر کام کریں، جو آپ مجھے بتا رہے کہ اتنے جہاز لے لیں گے یا اور لوگوں کو لے آئیں گے، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ آپ کا ایوی ایشن کے ساتھ تعلق ہے،آپ جانتے ہیں،ہم معاملات کو ریویو کرتے، ماہرین کی رائے کو بھی ساتھ رکھتے، فنانسر ہم خود ہی ہیں، اگر اسکا جو اپنا ریونیو ہے جو کلیم کرتے ہیں وہ دو سو بلین کا ہے، اگر اتناریونیو ہے تو اس سے نیا بزنس سرکل کھڑا ہو سکتا ہے،اگر ہمیں موقع ملا تو ہم کچھ کر کے دکھائیں گے،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جو کام ایوی ایشن والے نہیں کر سکے وہ کام نجکاری کمیشن والے آپ سے ،گورمے والوں سے کروائیں گے، کیسے ہو گا یہ، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ چھ خریدار آئے جن میں سے 5 نے آمادگی کا اظہار نہیں کیا، اب ایک ہے تو کہتے کہ وہ ایکسپرٹ نہیں، آخری آپشن کوئی نہیں آئے گا تو ایئر لائن بند ہو جائے گی، ایک جو آیا اسکو تو دیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ نے جو بڈ کی وہ مذاق بن گئی ہے، سعد نذیر کا کہنا تھا کہ میں ساری دنیا کو بتا رہا ہوں کہ ہمیں کنسلٹنٹ نے ایک ڈالر لگانے کا کہا، پھر دنیا ہمارا اور پی آئی اے کا مذاق اڑاتی، ہم نے نیشنل فلائٹ کیریئر کی عزت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ رقم لگائی تا کہ وہاں نجکاری کمیشن والوں کے لئے سبکی کا باعث نہ بنے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ نے ایک پلازہ بیچ کر دس ارب کما لینا ہے، فائلیں ہی بیچنی ہیں جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس زمنیں بھی ہیں، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی ایک پراپرٹی ٹائیکون کا ایک انٹرویو کیا تھا جس کے بعد چار ماہ آف ایئر ہو گیا تھا، سعد نذیر کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن کا چیئرمین ایک ڈیولپر، پی آئی اے خریدنے والا ایک ڈیولپر ہے اور جو بیچنے والا ڈیولپر ہے اس کا ایک بیان گھوم رہا ہے کہ میں اسکو ہنڈرڈ بلین ڈالر کی خریدنا، شاید تین سو ارب ڈالر کی ، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس میں زیرو بھی گن لیں، سعد نذیر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی گفتگو سے کام خراب ہوا ہے،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایسا تو نہیں کہ وہ علیم خان خود لینا چاہتے ہیں، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے،

پی آئی اے نجکاری پر خیبر پختونخوا حکومت بھی اپنی مارکیٹنگ کرنے لگی ہے،سعد نذیر
سعد نذیر نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آفر پر کہا کہ شاید وہ بھی اپنی مارکیٹنگ کر رہے ہیں، مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ ویسے تو وہ رو رہے ہیں کہ وفاق ہمیں پیسے نہیں دیتا، سعد نذیر کا کہنا تھا کہ ایک دو جہاز آپ کے پاس بھی ہیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ہیں، ایوی ایشن کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ جو کرتا دھرتا ہیں انکو کمرشل ایوی ایشن کا کچھ نہیں پتہ، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کمرشل ایوی ایشن کے لوگ بھی ہیں،جو ایک آیا اس کے ساتھ ان پر بات کی جائے جو نہیں آئے.مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستا ن کے ساتھ جو لوگ زیادتیاں کر رہے ہیں ان سب کا احتساب ہونا چاہئے

پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

 پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan