فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہونے پر سرٹیفکیٹ کی شرط ہو گی یا نہیں؟ ڈاکٹر معید یوسف نے بتا دیا

0
36

فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہونے پر سرٹیفکیٹ کی شرط ہو گی یا نہیں؟ ڈاکٹر معید یوسف نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے فضائی آپریشن بند کرنے کافیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا گیا،پاکستان میں وائرس چین سے نہیں ایران سے آیا،

معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ حکومت کے لیے مشکل تھا لیکن صورت حال دیکھتے ہوئے کیاگیا،پاکستانی عوام کے تحفظ کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے،بین الاقوامی فضائی آپریشن معطلی کا اطلاق آج رات 8 بجے سےہو گا،پی آئی اے کی کچھ پروازیں پاکستان سےباہر ہیں ان کو واپس آنے کی اجازت ہوگی

معید یوسف کا کہنا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں میں دو لاکھ پاکستانیوں نے واپس آنا تھا یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن کرنا پڑا،ہم بار بار اس کا جائزہ لے رہے ہیں،کرتارپور راہداری سے متعلق پاکستانی شہریوں کے جانے پر پابندی ہوگی ،لاک ڈاؤن سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ، ملک لاک ڈاؤن کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جب فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہو گا تو سرٹیفکیٹ کی شرط نہیں ہو گی،دوہفتے بعد ایئرپورٹس پراسکرینگ کومزید فعال بنایا جائے گا،

قبل ازیں پی آئی اے ترجمان نے کہا تھا کہ پی آئی اے کی بین الااقوامی پروازیں آج شام 8 بجے سے نہیں جائیں گی، پابندی کا اطلاق 28 مارچ تک رہے گا۔ سول ایوی ایشن کے احکامات کے مطابق پی آئی اے نے فضائی آپریشن معطل کر دیاہے

مسافروں کی جان قیمتی ہے اس لئے فضائی پابندی لگائی گئی ہے، عوام کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں،پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید معلومات کے لئے پی آئی اے آفس رابطہ کریں، مسافروں کو پیش آنے والی تکلیف سے معذرت خواہ ہیں.مگر پرہیز علاج سے بہتر ہے

دوسری جانب وفاقی وزیر بازی غلام سرور خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئرلائنز پاکستان کے لئے مزید پروازیں روانہ نہ کریں،جو پروازیں مسافروں کو لے کرروانہ ہو چکی ہیں انہیں وطن پہنچنے دیا جائے تمام ٹرانزٹ مسافروں کو پاکستان پہنچانے کے بعد اہم فیصلہ کریں گے

Leave a reply