خصوصی پروازوں پر بکنگ کے حصول میں دشواری پر پی آئی اے نے وضاحت کردی

خصوصی پروازوں پر بکنگ کے حصول میں دشواری پر پی آئی اے نے وضاحت کردی

باغی ٹی وی :پی آئی اے بیرون اور اندرون ملک کویڈ 19 کی وجہ پھنسے ہوئے افراد کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانےکیلئے خصوصی پروازیں چلا رہا ہے .یہ خصوصی پروازیں حکومت پاکستان اور غیر ملکی حکومتوں کی ایما پر ملکی مفاد میں چلائی جا رہی ہیں .اس سلسلے میں متعلقہ سفارت خانے پاکستان میں اور پاکستان سے باہر اپنے اپنے شہریوں کی رجسٹریشن کر رہے ہیں .پی آئی اے کی پروازوں کی نشتوں کے حصول کیلئے فہرستیں سفارت خانے مہیا کرتے ہیں

جہاں پر مکمل پرواز بھرنے کی درخواستیں سفارت خانے کے پاس موجود نہیں وہاں بچ جانے والی نشستیں فروخت کیلئے دستیاب کی جاتی ہیں .دستیاب ہونے والی نشستیں پی آئی اے پہلے اپنی ویب سائٹ یا دفاتر سے فراہم کرتا ہے بعد میں ایجنٹس کو دستیاب ہوتی ہیں .مخصوص تعداد میں نشستیں ہونے کے باعث پروازیں بہت جلدی پر ہو جاتی ہیں

تمام مسافروں سے التماس ہے کہ پرواز کا اعلان ہوتے ہی فوری طور پر متعلقہ سفارت خانے یا پی آئی اے سے رجوع کریں.شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ کچھ ایجنٹس نے موقع سے فائدہ اٹھا کر قیمت سے زیادہ کرائے وصول کئے .ایسے تمام ایجنٹس کے خلاف ضابطہ کے مطابق سخت کاروائی کی جارہی ہے

ترجمان پی آئی اے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.