اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے کے ملازمین کی بحالی کا حکم دے دیا جبکہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہان کو فوری عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔

باغی ٹی وی:قادر مندوخیل کی ہدایت پر ملازمین بحالی کمیٹی کے سیکریٹری نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

مراسلے کے مطابق قادر مندوخیل نے پی آئی اے کے سی ای او ائیروائس مارشل عامر حیات اور سی ایچ آر او عامر الطاف سمیت ڈی جی سی اے اے حاقان مرتضی اور سیکرٹری سی اے اے کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے د یا ہے،تینوں افسران کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جاری مراسلے میں قادر مندو خیل کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو 21 جنوری کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ حکمنامے میں سی ای او پی آئی اے اور ڈی جی سی اے اے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

آئی ایم ایف سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

قادرمندوخیل کی سربراہی میں پی آئی اے کےملازمین سےمتعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نےجعلی ڈگری پر برطرف 840 ملازمین کو گزشتہ مراعات دینے کی بھی ہدایت کی اورڈی جی سول ایوی ایشن کو جعلی ڈگری ملازمین کے خلاف درج مقدمات بھی ختم کرنے کاحکم دیا۔

خصوصی کمیٹی نے 2009ء سے اب تک جعلی ڈگری پر برطرف ملازمین کو بحال کرنےکی ہدایت کی علاوہ ازیں سول ایوی ایشن کے 650 نکالے گئے ملازمین کو بھی ملازمت پر بحال کرنے کی ہدایت کی –

کمیٹی نے 13 فروری کے اجلاس میں پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔

شیخ رشید راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

Shares: