پی آئی اے کا کمال،پرواز ڈھائی گھنٹے قبل روانہ،مسافر خوار

پی آئی اے کو اگلی پرواز کیلئے ضرورت تھی اس لیے ٹورنٹو سے ڈھائی گھنٹے پہلے پرواز روانہ ہوئی۔
PIA

کراچی: قومی ائیرلائن پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کئی مسافروں کو چھوڑ کر مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے روانہ ہوگئی۔

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی کے 784 رواں ماہ اکتوبر کی 6 کو ٹورنٹو سے روانہ ہوئی تھی جس کے پیشگی پرواز کرنے سے متعدد مسافر ٹورنٹو ائیرپورٹ پر ہی رہ گئے 7 اکتوبر کو مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے کراچی پہنچ گئی، پی آئی اے کو اگلی پرواز کیلئے ضرورت تھی اس لیے ٹورنٹو سے ڈھائی گھنٹے پہلے پرواز روانہ ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو پرواز کے وقت میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا گیا تھا، پرواز سے 254 مسافروں نے سفر کیا اور بعض مسافروں کے فون نمبر درست نہیں تھے، جنہیں اطلاع نہیں ہو سکی کچھ مسافروں کی بکنگ میں ان کے فون نمبر کی جگہ ٹریول ایجنٹ کا نمبر درج تھا، 7 سے 8 مسافر پرواز میں سوار ہونے سے رہ گئے جو مسافر پی کے 784 میں سوار ہونے سے رہ گئے انہیں پرانے ٹکٹ پر ہی اگلی پرواز سے کراچی لایا جائے گا، ترجمان نے مسافروں سے درخواست کی کہ بکنگ کے وقت اپنے درست نمبر درج کرائیں، غلط نمبر یا ٹریول ایجنٹ کا نمبر درج ہونے پر پرواز سے متعلق اطلاع بروقت نہیں مل سکتی۔

ناسا کا عملہ کس طرح ووٹ ڈالے گا؟

اسرائیل نے ایران کے فوجی اڈوں پر حملے کا منصوبہ بنا لیا ،امریکی میڈیا کا …

پشاور ہائیکورٹ،کے پی ہاؤس اسلام آباد کو سیل کرنے کیخلاف دائر درخواست واپس

Comments are closed.