لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اس ماہ برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔
اعلان کے مطابق، یہ اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کی گئی تاہم پروازوں کے آغاز کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پی آئی اے کو فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ (ایف او پی) جاری کیا، جو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی پروازوں کے آغاز کے لیے آخری دستاویز تھی۔مزید بتایا گیا کہ پی آئی اے کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی منظوری پہلے ہی مل چکی ہے۔ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز ہوگا، اس کے بعد برمنگھم اور لندن کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ جولائی میں برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالا تھا، جس کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کو پروازوں کی اجازت مل گئی۔ یہ پیش رفت برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی معائنہ مکمل ہونے کے بعد سامنے آئی، جس میں پاکستان کے انتظامات کو عالمی معیار کے مطابق اور اطمینان بخش قرار دیا گیا۔
کراچی ایئر پورٹ،10 کروڑ 30 لاکھ مالیت کے لیپ ٹاپس،آئی پیڈز،آئی فونزو دیگر ضبط