پی آئی اے تباہ ہو گئی، ریلوے کا بھی وہی حال ہے، وزیر ریلوے اعظم سواتی پھٹ پڑے

0
34

پی آئی اے تباہ ہو گئی، ریلوے کا بھی وہی حال ہے، وزیر ریلوے اعظم سواتی پھٹ پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کی ترقی کے لیے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے،

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اجتماعی کوششوں سے ریلوے کو ترقی دیں گے،آمدن میں اضافے کیلئے فریٹ بزنس کو توسیع دیں گے، وسائل بڑھائیں گےاور ملازمین کی استعدادکار میں اضافہ کیا جائیگا، ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کریں گے، ہم پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ ملکر کام کریں گے تاکہ انکو سستی ٹکٹ ملے ،

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اس لیے تباہ ہوئی کہ انہوں نے وقت کی پابندی نہیں کی،آج دیکھ لیں جو حال پی آئی اے کا ہے وہی ریلوے کا ہے ،میرے تعلقات ریلوے کے لیے استعمال ہوں گے،ریلوے کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا وقت کی ضرورت ہے

قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کی حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور آمد ہوئی،اس موقع پر چئیرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی، سی ای او ریلوے نثار احمد میمن اور آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، اورریلوے میں نہ سیاست ہوگی نہ بیرونی مداخلت ہوگی۔

Leave a reply