لاہور:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ ،طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی کی پرواز پی کے 203 کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیاایئربس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرایا،کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور طیارے کو کپتان نے بحفاظت لینڈ کرایا۔

طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کراچی سے پی کے 304 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ روانہ کی جائے گی انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورو اسکوپک انسپکشن کرے گی، انسپکشن سے طیارے کے انجن کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔

ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم ،اہم ہدایات جاری

امریکا :2025 میں مسلسل فضائی حادثوں نے مسافروں کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم

Shares: