پی آئی اے کی اربعین کے لیے خصوصی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی اربعین کے لیے خصوصی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا

عراقی حکومت نے کورونا کی نئی لہر کے باعث خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا، پی آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنہوں نے بکنگ کروالی تھی وہ بغیر کسی کٹوتی کے ریفنڈ حاصل کرسکیں گے ،

قبل ازیں پی آئی اے سی ای او ارشد ملک کی عراقی سفیر سے ملاقات کے بعد پروازوں کا اعلان کیا گیا تھا، پی آئی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے نجف اور بغداد کے لئے خصوصی پروازوں‌کا اہتمام کردیا۔27 ستمبر سے پروازیں روانہ ہوگی اور 5 اکتوبر تک چلائی جائیں گی، تا ہم اب عراق کے لئے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں

سعودی عرب کیلئے پی آئی اے پروازوں میں اضافی کرایہ کی شکایات پر سی ای او کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

Comments are closed.