پی آئی اے کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کو مراسلہ،کن ڈائریکٹرز کو ہٹایا؟ بتا دیا

0
41

پی آئی اے کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کو مراسلہ،کن ڈائریکٹرز کو ہٹایا؟ بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے

پی آئی اے کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے کمپنی کے ان ڈائریکٹرز کو ہٹا دیا گیا ہے، جن ڈائریکٹرز کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے ان میں اسلم آر خان،نور احمد، عاطف اسلم راجہ،نوید کامران بلوچ،حسن ناصر جارمی، فرخ ایچ خان،طارق کرمانی،نوید ایچ ملک، حق نواز شامل ہیں

پی آئی اے کی کمپنی سیکرٹری محمد شعیب کی جانب سے یہ مراسلہ بھجوایا گیا ہے،

پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،پی آئی اے کو بہتر سے بہترترکرنےکےلیے حکومتی اقدامات نے رنگ دکھانے شروع کردیئے ہیں ادھر ذرائع کے مطابق حسب سابق پی آئی اے میں احتسابی عمل میں بہت زیادہ تیزی آگئی ہے

پی آئی اے ایچ آر کی جانب سے اگست کے سزا اور جزا کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں ، جس کے مطابق اگست 2020 میں 74 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا گیا،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین پر جعلی تعلیم اسناد رکھنا، فرائض سے غفلت، املاک کو نقصان پہنچانا، رشوت ستانی، سمگلنگ اور منشیات کا استعمال ثابت ہوئے

حکام کا کہنا ہےکہ پی ائی اے میں احتسابی عمل کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے تاکہ ادارے کو کالی بھیڑون سے پاک کیا جاسکے ،ادھر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عرصے سے التوا کا شکار انکوائریاں اور تحقیقات کو جلد مکمل کیا جارہا ہے ترجمان پی آئی اے

دوسری طرف ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں فرائض سے غفلت اور جرائم میں ملوث عناصر کی کوئی جگہ نہیں ترجمان کا یہ بھی کہنا ہےکہ اور ان پر کاروائی پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل کا کلیدی حصہ ہے

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، اس ضمن میں جعلی ڈگریاں رکھنے والے متعدد پائلٹس کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں جبکہ انہیں ملازمت سے بھی برطرف کیا گیا ہے۔

پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

Leave a reply