پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف نیب ریفرنس پر فیصلہ مؤخر

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف نیب ریفرنس میں سردار مہتاب عباسی سمیت دیگر ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ عدالت نے موخر کر دیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی ،نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور وکیل درخواست گزار شاہد عباسی عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی احتساب عدالت میں پیش

عدالت نے سردار مہتاب عباسی سمیت دیگر ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخرکردیا،بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 21 اکتوبر کو سنایا جائے گا،عدالت نے کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیراعظم کے مشیرمہتاب عباسی سمیت 5 ملزمان پرفردجرم عائد کی تھی، سیکرٹری امورکشمیرطارق پاشا،راحیل احمد،سابق سی ای اوپی آئی اے مشرف رسول پربھی فردجرم عائد کردی گئی،ملزموں نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا تھا.

Leave a reply