ہمارا معاشرہ ایسا ، پیار کی بجائے غصہ کی بات زیادہ سمجھتے ہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

0
119
islamabad hc

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ کسی وکیل کی سرزنش کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ سکھانا ہوتا ہے کیونکہ یہ پروفیشنل ازم اور اصولوں کا معاملہ ہوتا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ہم فیصلہ لکھتے ہوئے نہیں سوچتے کہ روسٹرم پر کن جملوں کا تبادلہ ہوا، غصے میں دیا گیا فیصلہ صحیح فیصلہ نہیں ہوتا، میرا اسٹاف گواہی دے گا کہ میں نے اپنے کیریئر میں کبھی غصے میں فیصلہ نہیں دیا، ہم نے خیال کرنا ہے کیونکہ لوگ انصاف کے لیے ہماری طرف دیکھتے ہیں ،میں غصہ کرتا ہوں،یہ ذاتی نہیں، پروفیشنل ہوتا ہے،ہمارا معاشرہ ایسا ہے پیار کے بجائے غصہ کی بات زیادہ سمجھتے ہیں،

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ نوجوان وکلاء کی رہنمائی کے لیے بار کونسلز کو کردار ادا کرنا ہوگا، نوجوان وکلاء کو کیس کی تیاری کےعلاوہ اچھے آداب کےساتھ عدالت میں پیش ہوناچاہیے، ہمارے وقت وکلا نے کیس کی فائل نہیں پڑھی ہوتی تھی تو عدالت سے ڈانٹ پڑتی تھی، نوجوان وکلاء سے درخواست ہے کہ مقدمات کی فائلیں پڑھ کر آئیں،ہ اچھی بار ہی اچھا بینچ بناتی ہے، ہم سب نے اپنا کردار ادا کر کے چلے جانا ہے اور نوجوانوں نے ان سیٹوں پر بیٹھنا ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے انکشاف کیا کہ میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے چیمبر کا حصہ رہا ہوں، میاں ثاقب نثار اور اُن کے والد میاں نثار دونوں وہ چیمبر چلاتے تھے۔

تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

Leave a reply