پی آئی اےکایورپی،برطانوی اورامریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئےاقدامات تیزکرنےکافیصلہ

0
60

اسلام آباد:پی آئی اے کے یورپی، برطانوی اور امریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق آج وفاقی وزیر ہوابازی کو پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے جس میں پی آئی اے کے منقطع روابط دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی ہوئے ہیں

وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے یورپی، برطانوی اور امریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں

پی آئی اے انتظامیہ کا فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی ٹائمنگ میں مزید دو گھنٹے کا اضافہ

اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیا کہ پاکستانی ایوایشن حکام کی ٹیم برسلز روانہ کی جائیگی جو یورپی فضائی ایجنسی کو آپریشن بحال کرنے کیلئے اقدامات پر آگاہ کریگی

وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیا کہ پی آئی اے اور وزارت ہوابازی کی ٹیم امریکہ اوائل ستمبر میں روانہ ہوگی جو ان کے فضائی سیکیورٹی، سیفٹی اور آپریشنل معملات پر بات چیت کرے گی

خواجہ سعد رفیق کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لندن ہیتھرو ائیرہورٹ کے سلاٹس کو محفوظ بنانے کیلئے پی آئی اے کی ٹیم فوری طور ہر برطانیہ جائے گی اور اس معاملے پر کام مکمل کرکے واپس آئیگی

پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر بلاول کی مبارکباد

اس موقع پر متاثرین سیلاب کی ریلیف کیلئے وزیر ہوابازی کی جانب سے پی آئی اے کو این ڈی ایم اے کا امدادی سامان بلا معاوضہ اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیں

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے تمام قومی اداروں کو مل کر اپنا فریضہ ادا کرنا ہوگا

Leave a reply