نواز شریف کی تصویر کے سائز کے برابر کسی اور کی تصویر نہیں لگے گی

ہر بینر، پوسٹر یا فلیکس پر بنیادی پیغام ""امید سے یقین تک-- پاک سرزمین تک"" لازمی لکھوانے کی ہدایت
0
61
pmln

نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبالی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں

مسلم لیگ ن نے تشہیری مہم کے لیے اہم ہدایات نامہ جاری کر دیا،پارٹی رہنما و کارکنان کو ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے،پارٹی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے بنوائے جانے والی پوسٹر، فیلکسز اور بینرز پر نواز شریف کی تصویر نمایاں ہوں گی،نواز شریف کی تصویر کے سائز کے برابر کسی رہنما کی تصویر نہیں ہو گی، ہر بینر، پوسٹر یا فلیکس پر بنیادی پیغام "”امید سے یقین تک– پاک سرزمین تک”” لازمی لکھوانے کی ہدایت کی گئی ہے،تمام فلیکسز وغیرہ پر ثانوی پیغام میں "”نواز شریف کے سنگ غربت اور مہنگائی مٹائیں”” لکھوانے یا پرنٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،ثانوی پیغام کے تحت "”آئیں 21 اکتوبر کو تاریخ بنائیں”” بھی پرنٹ کی ہدایت کی گئی ہے،پارٹی کی جانب سے فراہم کردہ تشہیری مواد ہی ہر طرح کے بینرز، سٹیمرز، بورڈز یا ہورڈنگز پر پرنے کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،

پارٹی کے فراہم کردہ مواد کے علاوہ دیگر مواد استعمال نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے،پارٹی کی جانب سے افقی، عمودی سمیت ہر طرح اور ہر سائز کے سٹیمرز، پوسٹرز، بینرز اور ہورڈنگز کے سائز جاری کیے گئے ہیں،مقامی قیادت کی تصاویر کے لئے الگ جگہ مختص کی گئی ہے،ڈیجیٹل سکرین، بیک ڈراپس کے ساتھ ساتھ کار سٹکرز کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے،رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے لئے اشتہاری سٹکرز پرنٹ کروانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے،نواز شریف کی وطن واپسی کو یادگار بنانے کے لئے فلوٹ بھی بنوائے جائیں گے، فلوٹس کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے،ٹی شرٹ، کیپ، سکارف، بیج، مگ پر بھی اشتہاری مہم چلائے جائے گی،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لئے کوور فوٹوز کے سیمپل بھی جاری کیے گئے ہیں، نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ اشتہاری مہم میں یک جان اور ایک ہی رنگ میں رنگی نظر آئے گی، ہہ عمل مسلم لیگ ن کی ری برینڈنگ ہو گا،

 ثناء اللہ نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو "حد سے تجاوز” قرار دے دیا

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے ، ن لیگ کی جانب سے انکے استقبال کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس ضمن میں کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں

Leave a reply