نئی دہلی:بھارت میں درگا پوجا کے دوران یاتری سیلابی ریلے میں بہہ گئے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں سیلاب اور ایک مسافر بس میں آتشزدگی میں مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی کے مال دریا میں ہندو یاتری درگا پوجا کے سلسلے میں ڈبکیاں لگارہے تھے اور دیوی کی مورتی کو ٹھنڈا کرنے کی رسم ادا کر رہے تھے کہ اس دوران دریا میں سیلابی ریلہ آکر ملا جو یاتریوں کو بہا لے گیا۔

امریکا سے بھیجا جانے والا سائفر مکمل محفوظ ہے:ترجمان وزارت خارجہ

امدادی کاموں کے دوران 70 افراد کو دریا میں سے بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ 13 افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریا سے 8 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جنھیں سیلابی ریلہ کافی دور بہا لے گیا تھا۔

آئرلینڈ کے پیٹرول اسٹیشن میں دھماکا،7 افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث پانی کا بڑا ریلہ دریا میں گرا جس سے دریا میں طغیانی آئی۔ اس علاقے میں بارشوں کا سلسلہ مزید 4 روز تک جاری رہے گا۔

پاکستان اس وقت سیلاب کی صورتحال میں مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، وزیر خارجہ…

اسی طرح مہاراشٹرا میں ایک مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس میں بری طرح جھلس کر 12 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ مسافر بس میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

Shares: