باغی ٹی وی (ویب نیوز)پمزہسپتال کی ایمبولینس آٹاسمگلنگ میں ملوث،تحقیقات کاحکم
تفصیل کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد کی ایمبولینس آٹا اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے لگی۔سرکاری ایمبولینس میں آٹا آزاد کشمیر سے راولپنڈی لایا گیا۔
سوشل میڈیا پر آٹا لوڈ کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
دھیر کوٹ آزاد کشمیر چنار اسپتال سے آٹا ایمبولینس میں لوڈ کرنے کی خبر سامنے آنے پر ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر (ای ڈی) پمز نے انکوائری کا حکم دے دیا۔ای ڈی نے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
پمز ہسپتال اسلام آباد کی ایمبولینس آٹا سمگلنگ کیلئے استمعال ہونے لگی۔ زیر نظر تصویر دھیرکوٹ آزاد کشمیر کی ہے چنار ہسپتال کے قریب ٹرک سے آٹا ایمبولینس میں لوڈ کیا گیا، تصویر نمبر 4 میں آپ زوم کر کے دیکھیں آپکو ایمبولینس اندر سے آٹے سے بھری نظر آئے گی۔ pic.twitter.com/LA7yIJPRzy
— Islamabad Updates (@IslamabadViews) June 4, 2023