پمز اسپتال کی انتظامیہ نے ویکسین نہ لگوانے پر انتباہ جاری کر دیا

0
45

پمز اسپتال کی انتظامیہ نے ویکسین نہ لگوانے پر انتباہ جاری کر دیا

باغی ٹی وی : اسلام آباد کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو انتباہ جاری کر دیا ہے۔

پمز اسپتال اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے رجسٹریشن کے باوجود ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے پمز اسپتال کے کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے رجسٹرڈ تمام اسٹاف کو جلد سے جلد ویکسین لگوانے کی ہدایت کر دی ہے
اس حوالے سے پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ خیال رہے وزارت صحت نے وفاق میں کورونا ویکسی نیشن سے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

وزارت صحت نے وفاقی اسپتالوں کو کورونا ویکسی نیشن کی سخت ہدایات جاری کی تھیں۔

اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی

Leave a reply