پمز ہسپتال کی نجکاری کی کیخلاف ملازمین کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے سب سے بڑے ہسپتال میں گرینڈ ھیلتھ الائینس ورکز پمز ہسپتال کے سٹاف نے پمز ہسپتال کی نجکاری کی کیخلاف احتجاج کیا ہے

احتجاج کی قیادت ڈاکٹر اسفند یار،چئیرمین فیڈرل ھیلتھ گرینڈ الائینس نے کی، احتجاج میں سینکڑوں ملازمین شریک ہوئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی،مظاہرین نامنظور نامنظور پمز کی نجکاری نامنظور نعرے لگا رہے تھے،

پمز ہسپتال کے ملازمین نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف مکمل ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے،صرف ایمرجنسی اور کورونا وارڈز میں کام ہو رہا ہے،عملے کے مطابق آرڈیننس لاگو نہیں ہونے دیں گے،پمزہسپتال کی نجکاری سے غریب عوام سے علاج کا حق چھینا جا رہا ہے۔

پمز ملازمین کا احتجاج یکم دسمبر سے جاری ہے اورمسلسل سات روز سے ہسپتال کی نجکاری کے خلاف ملازمین احتجاج کر رہے ہیں،تمام شعبوں کی او پی ڈیز کئی روز سے بند ہیںڈاکٹرز نرسز اور طبی عملہ سراپا احتجاج ہے،مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملازمین کو بیروزگار کیا جارہا ہے ایم ٹی آئی آرڈیننس کی واپسی تک احتجاج جاری رہیگا

Shares: