راولپنڈی سیریز، کھانے کا وقفہ، پاکستان کو جیت کے لئے مزید 138 رنز درکار

0
35

راولپنڈی سیریز، کھانے کا وقفہ، پاکستان کو جیت کے لئے مزید 138 رنز درکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش پہلےٹیسٹ کےدوسرے روزکھانے کا وقفہ ہوا ہے،پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنالیے،

پاکستان کو بنگلہ دیش کی برتری ختم کرنے کےلیے138 رنز درکارہیں،اوپنرعابد علی صفر اور اظہر علی 34 رنز بناکر آوَٹ ہوئے،شان مسعود 59 اور بابر اعظم صفر پر ناٹ آوَٹ ہیں،

بنگال ٹائیگرز پہلی اننگز میں صرف 233 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس سے پہلے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالنے کا فیصلہ کیا تو دن کی تیسری بال پر شاہین آفریدی نے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سیف حسن کو صفر کا تحفہ تھما دیا جبکہ دوسرے اوور میں محمد عباس نے تھرڈ امپائر کی مدد لے کر تمیم اقبال کے ایل بی ڈبلیو کو ثابت کر دیا جو تین رنز بنا سکے تھے۔

Leave a reply