مزید دیکھیں

مقبول

پنڈی ٹیسٹ،بابر اعظم "صفر” پر آؤٹ

پاکستان اور بنگلادیش کا پہلا ٹیسٹ میچ آج پنڈی میں کھیلا جا رہا ہے

ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی تیسری وکٹ 16 رنز پر ہی گرگئی ،گرین شرٹس کی جانب سے میچ کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم عبد اللہ شفیق تیسرے اوور میں بنگلادیشی بولر حسن محمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، عبد اللہ شفیق نے 12 گیندوں پر 2 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے، قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 14 رنز پر اس وقت گری جب کپتان شان مسعود 6 رنز بناکر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے،تیسرے نمبر پر آنے والے بابر اعظم بھی ہمیشہ کی طرح صفر پر ہی کیچ آؤٹ ہوگئے،

ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ ابے یار بابر 🫤🫤🫤 یار اعظم انکل پلیز کالے بکرے کا صدقہ دے دیں بابر کو بہت بری نظر لگ چکی ہے۔ نام لے لے کر صدقہ دیں ایک اویناش ارین نے نظر لگائی ہوئی ہے اس کو اور بابر کے فینز نے خود نظر لگائی ہوئی ہے اس کو

https://twitter.com/mzbukh/status/1826203460158566814

راولپنڈی میں آج تیز بارش ہوئی جس کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیرکا شکارہوا

پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری ہے،پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں،کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

کارساز حادثہ،ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل بھجوا دیا گیا

کارساز حادثہ،پولیس کی سنگین غفلت، ملزمہ کو بچانے کی کوشش

کارساز حادثہ،ملزمہ کی ضمانت مسترد،جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan