لاہور: نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا ۔
باغی ٹی وی : صدر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں انصاف مانگا ہے،آٹا سستا ہوا ہے روٹی 16 روپے کی کردی، نان کیسے سستا کریں؟ انہوں نے کہا کہ حکومت زمینی حقائق مد نظر رکھ کر ریٹ لسٹ جاری کرے،ایسوسی ایشن کے عہدیدار آفتاب گل کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کےلیے تیار ہیں مگر حکومت ہماری بات تو سنے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی 10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1200 آگئی ہے اس سے قبل 10 کلو کا تھیلا 1ہزار 4 سو 70 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ 15 کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے سستا ہو کر 1ہزار 650 روپے کا ہو گیا ہے 15 کلو تھیلا 2 ہزار 250 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔ جبکہ 20 کلو آٹا 2880 سے کم ہو کر 2ہزار 250 روپے کا ہو گیا ہے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 630 روپے سستا ہو ا ہے۔گزشتہ روز 20 کلو آٹے کی قیمت میں مزید 200 روپے کمی ہوئی تھی ۔