وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے گرین لائن ٹریک پر پنک بسوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

شرجیل میمن نے کراچی میں نمائش چورنگی کے مقام پر گرین لائن ٹریک پر پنک بسیں چلانے کے منصوبے باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کاکہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بارکسی بی آر ٹی میں خواتین کے لیے بس مخصوص کی، کل پنک بس شروع کی ہے، اس حوالے سے رسپانس اچھا ہے، اورنج لائن میں بھی پنک بس کو شروع کر رہے ہیں، ہم ایک تناسب فکس کریں گے کہ ہربس سروس میں خواتین کے لیے الگ سے بسیں ہوں، ای وی بسوں میں بھی خواتین کے لیے الگ بسیں رکھیں گے، آئندہ دنوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ میں خوش خبریاں ملیں گی جب کہ شاہراہ فیصل پر ڈبل ڈیکر بسیں چلائیں گے، 27 ویں آئینی ترمیم پر جس کو تنقید کرنی ہے کرے، ترمیم پر پورے پاکستان میں ون ون صورتحال ہے، ہر صوبے کو آئینی عدالت میں برابر کی نمائندگی ملی ہے، اگر عدالتیں پارلیمان کے ماتحت ہیں تو اس میں کچھ برا نہیں ہے۔

Shares: