پیر عادل (باغی ٹی وی، نامہ نگار باسط علی)یونین کونسل پیر عادل میں سابق چیئرمین سید نادر امام کاظمی کی کاوشوں سے ایک اور سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ مذکورہ سڑک اس علاقے میں تعمیر کی جا رہی ہے جہاں بارشوں کے دوران آمد و رفت میں شدید مشکلات پیش آتی تھیں، خصوصاً سکول کے طلباء اور خواتین کو گزرنے میں دشواری ہوتی تھی۔

تقریب میں کاظمی سادات کے افراد سید نادر امام کاظمی، سید مظہر عادل کاظمی، سید تنویر عباس کاظمی، سید شہریار عباس کاظمی، سید اقبال رضا کاظمی اور ان کے ساتھی آصف سعید کھوسہ، حاجی اصغر کھوسہ، ملک عبدالمجید چنہاوڑ، محمد اشفاق نمڑدی، محمد سلیم ہڑنگ، حاجی مشتاق زرگر اور محمد قاسم نہہ شریک ہوئے۔
شرکاء نے سابق چیئرمین سید نادر امام کاظمی کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ترقیاتی کام بلا تفریق جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ کاظمی خاندان کی جانب سے اس سے قبل بھی یونین کونسل میں سڑکوں، مساجد، سکولوں کے لیے زمینیں دی گئی ہیں اور کروڑوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں۔ عوام نے مسلسل خدمت پر نادر امام کاظمی کا شکریہ ادا کیا۔

Shares: