باغی ٹی وی، پیرمحل(وقاص شریف نامہ نگا)پیرمحل حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کہ سلسلہ میں ملک بھر کی طرح شہر پیرمحل کو بھی برقی قُمْقُمَوں سے سجا دیا گیا،حضور کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانے والوں نے اپنے گھروں اور دوکانوں کو کم کم لائٹس اور لڑیا لگا کر سجایا شہر میں نعت مقبول کی محفلوں کا سلسلہ جاری
رجانہ روڑ کے دوکانداروں اور نجی تنظیم خدمت خلق گروپ کے تعاون سے رجانہ روڑ کے گرین بیلٹ میں بھی کم کم لائٹس لگا کر شہر پیرمحل کو خوبصورت بنایا،
شہریوں کا کہنا ہے کہ 12 ربیع اول ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا دن ہے ہم انشاء اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اس دن کو بڑے جوش و جذبے سے منا ئے گے،
12 ربیع اول بروز اتوار کو شہر کی مساجد سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائے گے جس میں جو کہ اپنے روائتی راستوں سے ہوتے ہوئے اللہ والا چوک پر اختتام پزیر ہونگے،
12 ربیع اول بروز اتوار کو میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح صدر بازار میں سالانہ محفل پاک سجائی جائے گی، جس میں نعت خواں حضور پاک ﷺ کی شان میں گل عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے،
Shares: