پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پلان 9 کے تحت "لانچ پیڈ 15” کا انعقاد، 60 سے زائد سٹارٹ اپس کی رجسٹریشن
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پلان 9 کے تحت "لانچ پیڈ 15” کا انعقاد، 60 سے زائد سٹارٹ اپس کی رجسٹریشن
باغی ٹی و ی : پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پی آئی ٹی بی کے منصوبے پلان 9 کے تحت "لانچ پیڈ 15” کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے 60 سے زائد سٹارٹ اپس نے رجسٹریشن کروائی
3 روزہ ایونٹ میں سٹارٹ اپس نے جدید اور اچھوتے آئیڈیاز پیش کیے،60 سٹارٹ اپس میں سے 15 کو 6 ماہ کیلئے پلان 9 میں تربیت کیلئے منتخب کر لیا گیا.منتخب سٹارٹ اپس کو جگہ، تکنیکی، قانونی اور مالی معاونت فراہم کی جائیگی،