ڈیرہ غازی خان (نامہ نگارشہزادخان ) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر جنوبی پنجاب شیخ رمضان ندیم تھے جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ملک ایاز کھوکھر نے کی تقریب میں پی جے اے سے وابستہ صحافیوں عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر شیخ رمضان ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کے سہنری اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے قائد اعظم نے پاکستان کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا آج ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب سے ملک ایاز کھوکھر ، شاہد حسین راجپوت ، عاشق علی صدیق، محمد رمضان آرائیں ودیگر نے خطاب کیا اور بانی پاکستان کا کیک کاٹا گیا ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعا کرائی گئی

Shares: